ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات(نیوزالرٹ)پاکستان کے کئی شہروں میں ہفتے کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ تقریباً 10 بج کر 52 منٹ پر سوات اور اس کے اردگرد کے علاقوں مردان، شانگلہ، کالام، سیدو شریف، دیر، مالاکنڈ، بونیر، داسو، ایبٹ آباد اور کوہستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ باغ، سرگودھا،گجرات، کوٹ مومن، پھول نگر اور سانگلہ ہلز اور ان کے گردونواح بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 اور گہرائی 30 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔