اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نئی حلقہ بندیوں کے بغیر 2018ء کے انتخابات ممکن نہیں:الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوزالرٹ)سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر 2018 ءکے انتخابات ممکن نہیں، انتخابی فہرستیں 5 مئی تک منجمد کر دی جائیں گے،اسلام آباد میں عام انتخابات سے متعلق میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن پریشان ہے کہ حالیہ مردم شماری کا ڈیٹا فراہم کیا گیا نہ ہی قانون سازی ہوئی، نئی حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اسی مردم شماری کی روشنی میں ہونی ہے انہوں نے کہا آئین کے تحت یہ ممکن نہیں کہ نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں نہ ہوں اور انتخابات ہو جائیں،شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ عام انتخابات جولائی 2018 تک ہونے کا امکان ہے، اسمبلیوں کی مدت مئی کے آخری ہفتے میں مکمل ہو جائے گی، جس کے بعد 2 ماہ کے اندر انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے انتخابی میٹریل کی خریداری شروع کر دی ہے حکام نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران عدلیہ سے بھی لیئے جاسکتے ہیں، ریٹرننگ افسران کی تعینات انتخابات سے 2 ماہ قبل کر دی جائے گی۔