اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں ورک ویزاکی معیادکم کردی گئی

ریاض(خالدچیمہ)سعودی وزیر محنت و سماجی فروغ ڈاکٹر علی بن ناصر الغفیص نے نجی اداروں کو ورک ویزوں کی میعاد دو برس سے کم کر کے ایک سال کر دی ہے،سعودی حکومت کے اس فیصلے سے سرکاری اداروں اور گھریلو عملے کیلئے جاری کئے جانے والے ویزے مستثنیٰ ہوں گےوزیر محنت نے مذکورہ فیصلہ قانون محنت کی دفعہ 11 سے ملنے والے صوابدیدی اختیار کے تحت کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر محنت لیبر مارکیٹ کی کارکردگی کو موثر بنانے کیلئے مطلوبہ اقدامات کی مجاز ہے،وزارت محنت نے مبینہ تبدیلی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔