اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

واربرٹن۔تجاوزکنندگان کوجرمانے،آئندہ تجاوزات پراندراج مقدمہ کی وارننگ

واربرٹن(عثمان سندرانہ)چیئرمین واربرٹن شیخ جمیل احمد نارگ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی واربرٹن کا شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز،متعدددکانداروں کودکانوں کی حدود سےتجاوزکرنےپربھاری جرمانے،آئندہ سخت کارروائی عمل میں لانےکےعلاوہ مقدمات درج کروانےکیساتھ سامان ضبط کرنےکی بھی وارننگ دی،چیف آفیسر محمد حفیظ کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ انفورسمنٹ انسپکٹر محمد ثاقب و دیگر کے ہمراہ بازار اور دیگر ایریا میںتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بازار کے مختلف علاقوںمیں دکانوں کے حدود سے باہر سامان رکھنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیے ٹریفک کی روانی میں مشکلات اور بازار تنگ ہونے کے باعث واربرٹن کے علاوہ گردونواح کے دیہات سے خرید و فروخت کیلئے آنے والے لوگوں بالخصوص خواتین کو مشکلات کا سامنا تھا جس پر چیئرمین شیخ جمیل احمد نارگ نے ایکشن لیا اور چیف آفیسر محمد حفیظ کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کوبھاری جرمانہ کیا چیف آفیسر محمد حفیظ نے تنبیہ کی کہ آئندہ کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی،چیئرمین شیخ جمیل احمد نارگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واربرٹن میں ٹف ٹائل کا کام شروع ہو چکا ہے انشاءاللہ بہت نئے منصوبوں پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا واربرٹن کو ایک ماڈل شہر بنائیں گے اور اس کیلئے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہےتجاوزات کو ختم کر کے بازار کو مزید خوبصورت اور کشادہ کیا جائے گا۔