اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

دہرے قتل کیس کافیصلہ۔جرم ثابت ہونے پرمجرم کوسزائےموت،عمرقیداور5لاکھ جرمانہ

سرگودہا(آصف جوئیہ)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سرگودہانےتھانہ شاہ پورکے دہرے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پرمجرم کوسزائے موت، عمرقید اور5لاکھ روپے جرمانہ کاحکم سنایا، استغاثہ کے مطابق رمضان نے 2009ءکوابوحسن اورسکندربشیرکوقتل کیا جس پراس کے خلاف مقدمہ نمبر247/09درج ہواتھا،عدالت نے ابو حسن کے قتل کے جرم میں رمضان کو سزائے موت اور جرمانہ جبکہ سکندر بشیرکے قتل میں عمر قید اور دولاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ، ساتھی ملزم مبشر کاعدالت نے دائمی وارنٹ جاری کر دیا۔