اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شادیوں کا سیزن۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے نے خواتین پریشان

کراچی(نبیل رشید)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالر کے اضافے سے 1273 ڈالر پرپہنچ گئی جس سے مقامی مارکیٹوں میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہو گیا شادیوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے اور قیمتوں میں اضافے نے عورتوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے،فی اونس سونے کی قیمت1ڈالر کے اضافے سے 1273 ڈالر پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز تولہ اور دس گرام قیمتیں بالترتیب 100 اور86 روپے بڑھ گئیں، جس کے نتیجے میں تولہ قیمت 53 ہزار 100 اور دس گرام 45 ہزار 514روپے ہو گئی، چاندی کی تولہ قیمت10 روپے اضافے سے 770 اور دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 660 روپے ہوگئی۔