اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسحاق ڈار کیخلاف بڑا ایکشن،وزارت خزانہ کا چارج چھین لیاگیا

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن سے واپس پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت خزانہ کا انچارج مفتاح اسماعیل کے حوالے کر دیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ بھی مفتاح اسماعیل کے حکم پر کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے لندن جا کر واپس پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے اور واپس نہ آنے کا بہانہ اپنی بیماری کا بنایا ہےحقیقت میں اسحاق ڈار نے پاکستان واپس آکر احتساب عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنےسے انکار کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گومگو کی صورتحال سے دوچار ہیں ابتداء میں اسحاق ڈار نے 8ہفتوں کی چھٹی کی درخواست وزیراعظم کو دی تھی جو انہوں نے لندن میں ہی رد کر دی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ کا مکمل چارج دے دیا ہے اور گزشتہ رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ مفتاح اسماعیل نے کیا تھا کیونکہ وزارت خزانہ نے اسحاق ڈار سے اس حوالے سے مشورہ بھی نہیں کیا ہے اسحاق ڈار پاکستان سے کمانڈو ایکشن کر کے بھاگے ہیں پہلے مصنوعی طیارے سے تاجکستان گئے تھے وہاں سے خالی طیارہ واپس بھجوایا پھر خود دبئی پہنچے اور دبئی سے لندن پہنچ کر بیمار ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان میں احتساب عدالت نے انہیں 1ارب کے ناجائز اثاثے بنانے کے مقدمہ میں طلب کر رکھا ہے جبکہ ان کے دونوں بیٹوں کو بھی احتساب عدالت نے طلب کیا ہوا ہے۔