اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

گجرات:مذہبی عقائدکی توہین۔پرنسپل پیرامیڈیکل سٹاف (عزیزبھٹی شہید ہسپتال)کیخلاف مقدمہ

گجرات(شاہداقبال)تھانہ سول لائن پولیس نے مذہبی عقائد کی توہین کرنے پرپرنسپل پیرامیڈیکل سکول گجرات کیخلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295-Aکے تحت مقدمہ درج کرلیا، حافظ عبدالرحمٰن ولد نورمحمدسکنہ رحمان شہید روڈ گجرات نےڈپٹی کمشنرگجرات محمدعلی رندھاواکو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ پرنسپل پیرامیڈیکل سکول عزیزبھٹی شہید ہسپتال گجرات ڈاکٹرمخدوم اکرم نے درسِ قرآن دیتے ہوئے کہا سرکارِدوعالمؐ کے علم غیب کے حوالے سے نازیبا الفاظ اداکئے ،جس کی وجہ سے مسلمانوں میں شدیدرنج وغم اورغصہ پایاجاتاہے، اس لئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے، جس پر ڈپٹی کمشنرنے تحقیقات کے بعدمقدمے کے اندراج کی ہدایت کی،دفعہ 295-Aاپنے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین یاکسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات واحساسات کو متاثرکرنے پرلگائی جاتی ہے جسکی سزا10سال قیدیاجرمانہ یاقیدوجرمانہ ہوسکتی ہے۔