اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی ایران کی سیاسی اورعسکری قیادت سے ملاقات، آئی ایس پی آر

تہران: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر امن اور دوستی کا بارڈر ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے پاک ایران بارڈرکو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے جب کہ دہشت گرد ہمارا مشترکہ دشمن ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے جہاں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنردیا گیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جب کہ ایرانی قیادت نے آرمی چیف کے دورے پر تشکر کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سےملاقات کی اور بعد ازاں وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ جواد ظریف اور ایوان صدر میں صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی۔ ایران کی سول وعسکری قیادت سے ملاقاتوں میں افغان صورتحال، داعش کے بڑھتے خطرے سمیت پاک ایران بارڈرسیکیورٹی پر بات چیت کی گئی جب کہ آرمی چیف نے جیواسٹریٹجک ماحول، دفاع، سلامتی، اقتصادی تعاون پر بھی بات کی۔ایرانی قیادت نےعلاقائی امن اور اس کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے پاک ایران سرحد کی بہتر مینجمنٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران بارڈرامن اور دوستی کا بارڈر ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے پاک ایران بارڈرکو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے جب کہ دہشت گرد ہمارا مشترکہ دشمن ہیں۔