سیالکوٹ۔ضلعی انتظامیہ کی سستی کے باعث اقبال منزل کی تزئین وآرائش نامکمل

سیالکوٹ(ظہیرالدین بابرڈھلو)شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے ایک سو چالیسویں یومِ پیدائش کے سلسلے میں 9 نومبر کےپیش نظراقبال منزل کی درو دیوار کو برقی قمقموں اور رنگ و روغن سے سجایا جا رہا ہے ، 9نومبر کو ہر خاص و عام کیلئے کھولا جائے گا لیکن ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی اور سستی کے باعث اقبال منزل کی تزئین و آرائش ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ،انتظامیہ نے دو دن قبل ہی اقبال منزل کے رنگ و روغن کا کام شروع کیا ہے۔