تربت میں ہلاک ہونے والے ٹانڈہ کے رہائشی کے گھر اے سی ، اے ڈی سی آراور اہم شخصیات کی آمد ، اظہار افسوس

ٹانڈہ(ایم زاہد چوہان)تربت میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سیف اللہ سے اظہار افسوس کرنے کے لیے

منسٹر پاپولیشن ڈاکٹر مختار بھرت انکے آبائی گاوں ڈب گے اس موقع پر اے سی محترمہ عظوبا عظیم .اے ڈی سی آر سید موسی رضاتحصلیدار ارشاد اللہ سمیت انتظامیہ بھی مو جود تھی


.اس موقع پر منسٹر ڈاکٹر مختار نے کہا کہ اگر ادارے ایف آئی اے اپنا کام ٹھیک کریں تو ایسے واقعات نہ ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یہاں آیا ہوں.انڈین ایجنسی راء پاکستان کے صوبوں میں فسادات کروانا چاہتی ہے اسی لیے بلوچستان میں پنجابیوں کو ٹارگٹ کیا گیا.ہم کو اس وقت اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت پنجاب گورنمنٹ متاثرا خاندان کی ہر مدد کرنے کے لیے تیار ہے.سیف اللہ کی بیوی یا بھائی کو نوکری دے گی ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں