اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈارمفرور قرار، ضامن کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد(نیوزالرٹ)اثاثہ جات ریفرنس کیس میں اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے میڈیکل رپورٹ کی مخالفت کر دی، دوسری جانب نیب نے اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے وارنٹ کی تعمیل کیلئے لاہور اور اسلام آباد میں رہائشگاہوں پرچھاپے مارے لیکن ملزم اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وزیر خزانہ کی طلبی کے لئے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور 24 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،واضح رہے گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور ضامن کو ملزم کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔