ہسپتال میں عملے،مریض کے لواحقین کی لڑائی، 15زخمی

فیصل آباد(نیوزالرٹ)فیصل آباد کے علاقے سمندری کے سرکاری اسپتال میں مریض کے لواحقین اورعملے کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کے نتیجے میں عملے کے15 ارکان زخمی ہو گئے،سمندری کے علاقے عیسیٰ نگری کا ایک مریض ٹی ایچ کیو اسپتال میں داخل تھا جس نے اسٹاف سے بد تمیزی کی تو معالجین اور عملے نے مریض اور اس کے لواحقین کے سمجھایا لیکن مریض کی ایماء پر درجن سے زیادہ افراد اسلحہ سے مسلح ہو کر ہسپتال کےعملے پردھاوا بول دیا جس سے 15رکان شدید زخمی ہوگئے، مسلح افراد نے اسپتال کے ایمرجنسی میں شدید توڑ پھوڑ بھی کی، تاہم عملے اوراسپتال میں موجود لوگوں نے مل کرچھ حملہ آوروں کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیاہے۔