اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جرگے کے حکم پرنوبیاہتاجوڑاقتل،لاشیں راتوں رات دفن

کراچی(نیوزالرٹ)کراچی میں جرگے کے حکم پر جہالت کی انتہا کردی گئی،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جرگہ کے فیصلے پر قتل کرکے راتوں رات لاشیں بھی دفنا دی گئیں، مقتول کے باپ اور چچا سمیت 9ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا،مومن آباد میں قتل ہونیوالےمقتولین نے ڈیڑھ ماہ قبل ہی کرایے پر مکان حاصل کیا تھا مکان کو خالی اور خون کے نشانات دیکھ کر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے مقتول جوڑے کا مکان کرائے پر دلوانے والے شخص کے ذریعے معاملے کا کھوج لگایا،مقتول ہادی پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا، دوسری بیوی بھی مقتول کی رشتہ دار تھی،لڑکے کے باپ اور چچا سمیت نو ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔