اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈی جی آئی ایس پی آرکادہشتگردوں کے رابطوں بارےانکشاف

راولپنڈی(نیوزالرٹ)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ ایگریکلچرانسٹیٹیوٹ پشاور پر حملہ کرنے والوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور انہیں وہیں سے انہیں آپریٹ کیا جارہا تھا،افغانستان کے ڈی جی ایم او اس وقت پاکستان میں ہیں،انہیں ثبوت مہیا کردئیے ہیں،پشاور حملے سے متعلق اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج ہاسٹل میں40 سے 50 طلبہ موجودتھے،صبح 8 بجکر45 منٹ پر3 دہشت گردرکشہ پرآئے دہشتگردوں نے خوش کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں فورسزکی بروقت کارروائی میں دہشتگردمارےگئے،میجر جنرل آصف غفورنے بتایا کہ جاں بحق افراد میں زرعی ڈائریکٹوریٹ کا چوکیدار اور7طلبہ شامل ہیں جبکہ دو افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوئی تینوں دہشت گردخودکش حملہ آورتھے،بروقت کارروائی نہ ہوتی توبڑا نقصان ہوتا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ دہشتگردوں کو افغانستان سے آپریٹ کیا جا رہا تھا وہ افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے ٹی ٹی پی کے ٹھکانےافغانستان میں ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان کےڈی جی ایم او وفد پاکستان میں ہیں، انکے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، آج کیے جانے والے حملے کے ثبوت انہیں فراہم کر دیے ہیں،میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ افغانستان کے ہرقسم کا تعاون ہے افغان فورسز، حکومت اور آر ایم ایف دیکھے کہ افغانستان میں خطرہ کیسے دورنا کرنا ہے پاکستان میں حالات اچھے کردئیے ہیں اور بھی بہتر ہوں گے۔