اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پشاور: زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پرحملہ، پانچوں دہشتگرد ہلاک، 9 افراد شہید

پشاور(عظمت گل)فورسز کا کامیاب آپریشن، دہشت گرودں کے عزائم خاک میں ملا دئیےگئے، پشاور یونیورسٹی روڈ پر زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے، فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پانچوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ3 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور یونیورسٹی روڈ پر واقع زرعی ڈائریکٹوریٹ میں داخل ہونے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ،مسلح افواج کے دستوں نے تمام علاقے کو کلیئر کر ایا لیا،آپریشن کے دوران آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فضا سے عمارت کی نگرانی کرتا رہا، بزدل دہشتگرد عورتوں کا روپ دھارے برقعے پہن کر صبح 7 بجے کے قریب زرعی ڈائریکٹوریٹ میں داخل ہوئے،پولیس ذرائع کے مطابق عمارت تک پہنچنے کے لئے دہشت گردوں نے رکشہ کا استعمال کیا، دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوئے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ سے متصل ہاسٹل میں طلبا موجود تھے، ہلاک کئے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں2 کلاشنکوف، پستول، 3 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد شامل ہے آپریشن کے بعد خود کش جیکٹس اور بارودی مواد کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا،دہشت گردوں کے حملے کے بعد زرعی ڈائریکٹوریٹ سے متصل کالونی میں خوف و ہراس پھیل گیا خوف کے مارے بچے اور عورتیں گھروں سے باہر نکل آئے سیکورٹی فورسز اور ریسکیو اداروں کے اہل کاروں نے تمام افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔