اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تحریک انصاف کاآج چشتیاں میں پاورشوہوگا

چشتیاں(نیوزالرٹ)تحریک انصاف آج چشتیاں میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی جس کیلئے ریلوے گراؤنڈمیں پنڈال سج گیاہے ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جنوبی پنجاب میں انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے ، پی ٹی آئی آج چشتیاں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کیلئے ریلوے گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا ہے اور تمام انتظامات مکمل کر لئے،گراؤنڈ میں 80فٹ لمبا سٹیج تیارکر لیا گیا اور15 ہزارکرسیاں پنڈال میں لگادی گئیں اس کے علاوہ پنڈال میں پارٹی پرچموں اور قیادت کے بڑے بڑے پورٹریٹ آویزاں کر دیئے گئے ہیں،جلسے کی سیکیورٹی کےلئے 2 ہزاراہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔