اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

یونان۔گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4پاکستانی نوجوان جاں بحق

منڈی بہاؤالدین/یونان(خرم شہزاد)غیرقانونی طریقے سے یورپ جاتی گاڑی یونان کے شہرکوالاکے قریب گہری کھائی میں گرنے سے 4پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے، ڈرائیورنے پولیس کے روکنے پرفرارکی کوشش میں گاڑی بھگائی تھی جس کے باعث گاڑی بے قابوہوکرکھائی میں جاگری، جاںبحق ہونے والے نوجوانوں میں سے آصف شاہ ولد لعل شاہ اور علی رضا ولد ظہور احمد کا تعلق منڈی بہاوالدین کے علاقہ بادشاہ پور سے تھا،جبکہ دو افراد کی شناخت تا حال نہ ہو سکی ، گاڑی میں بادشاہ پور کے عاصم اور شمریز بھی سوار تھے،معلوم ہواہےکہ نوجوا​نوں کو کچھ روز قبل چوٹ دھیراں کے انسانی اسمگلر فیض احمد نے غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچانے کے لیے بھیجا تھا،نوجوانوں کوانسانی اسمگلر نے پاکستان اور ترکی کا بارڈر غیر قانونی طریقے سے پارکروا کے یونان داخل کروایا تھا،جاںبحق افراد کی نعشیں یونان کے شہر کوالا کے اسپتال میں پہنچا دی گئیں۔

News Alert.03/12/17 Mandi Bahauddin

غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے 4 نوجوان جاں بحق ۔ہلاک ہونے والے 2 نوجوانوں کا تعلق منڈی بہاولدین سے ہیں ۔http://www.newsalert.com.pk/?p=111792

Posted by News Alert Gujrat on Sonntag, 3. Dezember 2017