اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,297FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف عدلیہ اور فوج کیخلاف ہرسازش کرنےکو تیار ہیں: عمران

چشتیاں(نیوزالرٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والاکہتا ہے نوازشریف ایک نظرئیے کانام ہے نوازشریف اور انکے ساتھ ملنے والوں کا بھی نظریہ کرپشن ہے ،وہ اس ملک کے میر صادق و میر جعفر ہیں، میاں صاحب اپنی کرپشن بچانے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں ، نواز شریف فوج اور عدلیہ کے لئے ہر قسم کی سازش کرنے کو تیار ہیں، پنجاب میں پولیس کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، ذاتی مفادت کے لئے پولیس کو سیاسی بنادیا گیا، پولیس افسران کی تقرریاں اور تبادلے رائیونڈ سے ہوتے ہیں جبکہ شہبازشریف کے سامنے آئی جی پنجاب ذاتی ملازم کی طرح بیٹھتا ہے،انہوں نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے حدیبیہ ملز کیس پر دوبارہ تحقیقات اور احسن اقبال کے اقامے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ بھی کیا ،چشتیاں میں جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف 300 ارب بچانے کے لئے ہرکام کرسکتے ہیںاور کرپشن کاپیسہ بچانے کے لئے نوازشریف ہرکسی سے مفاہمت کرسکتے ہیں،وہ کرپشن کاپیسہ بچانے کے لئے مودی سے بھی دوستی کریں گے اور کرپشن بچانے کے لئے ملک کی عدلیہ تباہ کرنے کے لئے اور فوج کے خلاف سازش کرنے کو بھی تیار ہیں، شریف خاندان اور ن لیگی وزراء منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ، منی لانڈرنگ سے ملک کادگنانقصان ہوتا ہے،اقتدار میں آکر ملک کی لوٹی ہوئی دولت اورنوازشریف کا300 ارب ہم پاکستان میں واپس لے کرآئیں گے سابق وزیر اعظم نواز شریف ایبٹ آباد جلسے میں کہتے ہیں کہ نیا خیبر پختونخواہ کہاں بنا ہے، میں انہیں بتاتا ہوں کہ نئے خیبرپختونخوامیں نوازشریف بلٹ پروف شیشے کے بغیرجلسہ کرتے ہیں، پنجاب میں نوازشریف بلٹ پروف شیشے کے بغیرتقریرنہیں کرتے حکمران ذاتی مفادات کے لئے پولیس کے ذریعے عوام پر ظلم کرتے ہیںپنجاب میں مجھ پر دہشت گردی کے پرچے ہیں تحریک انصاف کی سینئر قیادت پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہیںایس ایچ اوز کاتبادلہ رائیونڈ سے ہوتاہے جبکہ خیبرپختونخوامیں کسی پرسیاسی مقدمہ نہیں، خیبرپختونخوا میں پولیس کا غلط استعمال نہیں کیا جاسکتااور ہماری پولیس تمام صوبوں کے لئے مثالی بن گئی ہے اللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوپنجاب پولیس کوبھی ٹھیک کرکے دکھائیں گے، پنجاب پولیس کو ڈاکئے کی وردیاں نہیں پہنائیں گے بلکہ اصلاحات سے ہم حقیقی تبدیلی لائیں گے اللہ تعالیٰ نے موقع دیاتو تمام اداروں میں میرٹ کانظام لا کر اسی قوم کو اوپر اٹھائیں گے۔