اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اورنج ٹرین کوسپریم کورٹ سے گرین سگنل

اسلام آباد(محمدجابر)سپریم کورٹ نےہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبے کی اجازت دے دی، عدالت نے لاہور کے تاریخی مقامات کے تحفظ کیلئے30 روز میں اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی، سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے پنجاب یونیورسٹی آرکائیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں جج، انجینئرنگ یونیورسٹی، نیشنل کالج آف آرٹس کے نمائندے بھی شامل ہونگے، خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو تاریخی عمارتوں کی 200 فٹ حدوو میں اورنج لائن منصوبے پر کام سے روکدیا تھا ، تاریخی عمارتوں میں شالا مار باغ، گلابی باغ گیٹ وے، بدو کا آوا، چوبرجی، زیب النساء کا مقبرہ، لکشمی بلڈنگ،جی پی او، ایوان اوقاف، سپریم کورٹ رجسٹری بلڈنگ، سینٹ اینڈریو چرچ، موج دریا دربار اور مسجد شامل ہیں،پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا، سینئر ایڈووکیٹ مخدوم علی خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں استدعا کی گئی کہ اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔