اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چولہےکو فیس بک کا سہارا

پشاور(عظمت گل)پشاور میں کچھ خواتین نے گھر کی مالی مشکلات پر قابو پانے کے لیےسوشل میڈیا خاص طور پر فیس بک کا استعمال کیا شروع کردیاہے ،صائمہ نامی گھریلو نے فیس بک پرکچن کاروبارشروع کردیاہے، پشاور کے دو نوجوانوں نے ایک ویب سائیٹ بھی تیار کی ہے جس میں ان کچنز کے فہرست اور ان کے کھانوں کی مکمل تفصیل ہے ،ویب ڈویلپر بزنس آرگنائزر محمد اعجاز نے میڈیا کو بتایا کہ ‘فیس بک پرہمارا معاملہ صرف آرڈرز کی بکنگ تک محدود نہیں ہم مستقبل کو دیکھتے ہوئے ریستوران کی میز کی بکنگ کی طرف جا رہے ہیں یہاں پہ ان کی سیلز رپورٹ ہوم کچنز کو ملےگی ہوم کچنز کا سب سے بڑا چیلنج یہی ہے کہ انھیں پتہ نہیں چلتا کہ اگر وہ نقصان اور فائدے میں جارہے ہیں تو کیوں جارہے ہیں۔’پشاور کی صائمہ خوش ہیں کہ انھیں اس کام کے لیے گھر سے باہر نہیں جانا پڑتا وہ اب نہ صرف اپنے بچوں کی تعلیم اورگھر پر نظر رکھ سکتی ہیں بلکہ گھر بیٹھے مل جانے والے اس کام سے زریعہ آمدن بھی ہوجاتی ہے۔