اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ختم نبوتؐ کانفرنس ،رانا ثناءاللہ کیخلاف اگلے پڑاؤکااعلان

فیصل آباد(نیوزالرٹ)پیر آف سیال شریف کی زیر صدارت ختم نبوت ﷺ کانفرنس فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں اختتام پذیر ہوگئی ہے، کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ نہ لیا تو وہ اگلا پڑاؤ لاہور میں ڈالیں گے،فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں پیر آف سیال شریف کی زیر قیادت جلسہ اختتام پذیر ہوگیا ہے،جلسے کے اختتام میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے استعفے کا مطالبہ دھرایا گیا ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے وزیر قانون کا استعفیٰ نہ لیا تو اگلی کانفرنس لاہور میں منعقد کی جائے گی جس میں پنجاب بھر سے لوگ شریک ہوں گے جبکہ مزید ممبران اسمبلی اپنے استعفے جمع کرائیں گے اعلامیے کے مطابق15سے زائد ممبران اسمبلی لاہور کی کانفرنس میں استعفے دیں گے اور کانفرنس کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔