اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لیڈی ڈاکٹر نے گاڑی سی سی یو وارڈ میں گھسا دی سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور افراد زخمی

واربرٹن ( عثمان سندرانہ )ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں لیڈی ڈاکٹر عائشہ اپنی گاڑی کو بیک کرتے ہوئے سی سی یو وارڈ میں داخل ہو گئ2 بچے زخمی ایک لاہور ریفر کر دیا گیا جبکہ دوسرا شیخوپورہ ہسپتال داخل
شیخوپورہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی کار بے قابو ہو کر سی سی یو میں داخل ہو گئی جس سے لیڈی سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے..

کرسمس کے سلسلے میںمیونسپل کمیٹی واربرٹن میں کیک کاٹا گیا
واربرٹن(عثمان سندرانہ) قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت اور کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے میونسپل کمیٹی واربرٹن میں کیک کاٹا گیا اور میٹھائی تقسیم کی گئی۔تقریب میں چیف آفیسر محمد حفیظ،چوہدری دلشاد کھارا،گلزار رحمانی،ملک عامر اسحاق،شہزاد بجاج،ولایت شاہ،جاوید مسیح سمیت دیگر کونسلرز،بلدیہ ملازمین اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،چیئرمین شیخ جمیل احمد نارگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہیں۔مسیحی برادری کے افراد ہمارے پاکستانی بھائی ہیں۔ مسیحی سٹاف بھی محکمہ میں اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہا ہے۔جو قابل ستائش ہے، اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، ہمیں تمام مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ امن و محبت اور بھائی چارے کے ساتھ برتاؤ کرنا چایئے۔چرچ فادر پطرس دادنے کرسمس کا کیک کاٹنے کے بعد ملک و قوم کی سلامتی مذہنی رواداری کے فروغ کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سالانہ اجتماع میلاد
واربرٹن (عثمان سندرانہ) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سالانہ اجتماع میلادمدنی مرکز مدینہ مسجد واربرٹن میں منعقد کیا گیا جس میں مقامی مبلغ دعوت اسلامی، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن الحاج محمد اظہر اقبال عطاری(نگران یورپ)،مولانا اشفاق رضوی،مولانا محبوب عالم،مولانا علیم عطاری،ناظم اعلیٰ مدرسہ جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ مولانا رضوان،پروفیسر قیصر وحید،رانا احمد شیر جوئیہ کے علاوہ نعت خواں حضرات اوردیگر شعبوں سے وابسطہ عاشقاق رسولؐ نے بھی شرکت کی۔ الحاج محمد اظہر اقبال عطاری نے اپنے خصوصی بیان میں آپﷺ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی زندگیوں کے ان کے نقش قدم پر چلنے کا درس دیا جبکہ نعت خواں حضرات نے آپؐ کی خدمت میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔
کرسمس ڈے کے حوالے سے ڈی پی او آفس ننکانہ صاحب میں کرسچین کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ

ڈسٹرکٹ پبلک سکول ننکانہ صاحب میں قائد اعظم کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں تقریب
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ )ڈسٹرکٹ پبلک سکول ننکانہ صاحب میں قائد اعظم کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ مسز آصفہ شاہین نے کی اس موقعہ پر طلباء نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے اس موقعہ پر پرنسپل آصفہ شاہین سمیت دیگر مقررین نے اپنی تقاریر کے زیر قائد اعظم محمد جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد جناح پوری پاکستانی قوم کے وہ عظیم رہبر تھے جن کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے انگریزوں اور ہندؤں کی غلامی سے آزادی حاصل ہوئی انہوں نے کہا کہ اب بطور پاکستانی ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم قائد اعظم کو اصولوں کو اپناتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنا ایک مقام حاصل کریں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کرداد ادا کریں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بن سکے۔ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ملک عبدالواحید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کے موقعہ پر نواحی گاؤں مارٹن پور اور ینگسن آباد سمیت دیگر مقامات پر سستے بازار قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پر اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرت ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی سہولت کے لئے انجمن تاجراں کے نمائندوں کے تعاون سے ضلع بھر کے تمام بڑے بازاروں میں بھی خصوصی شاپس قائم کردی گئی ہیں جن پر بینرز وغیرہ بھی آویزاں کر رکھے ہیں جہاں سے مسیحی برادری کو کھانے پینے کی تمام اشیائے مارکیٹ سے 10فیصد کم قیمت پر دستیاب ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کرسمس کے موقعہ پر مسیحی برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں تمام گرجا گھروں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے گاؤں مارٹن پور اور ینگسن آباد میں قائم کرسمس سستے بازاروں پر تمام محکموں کے عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور ان کا انچارج اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب محمد طیب طاہر کو مقرر کیا گیا ہے جب…

ننکانہ صاحب (نیوزالرٹ)کرسمس ڈے کے حوالے سے ڈی پی او آفس ننکانہ صاحب میں کرسچین کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کی اس موقعہ پر ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع بھر میں مسیحی عبادتگاہوں کی سکیورٹی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی چرچ کی انتظامیہ اپنے اپنے ولنٹئیر اشخاص کی فہرستیں دیں تاکہ انہیں سیکیورٹی پاس جاری کئے جا سکیں انہوں نے کہا کہ تمام پروگراموں میں وقت کی پابندی لازمی کریں اور لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،پارکنگ کا انتظام چرچ کے مرکزی دروازوں سے ہٹ کر کیا جائے اور پارکس میں بھی سیکیورٹی اہلکار تعینا ت کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کرسمس ڈے پر پولیس ، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس اور قومی رضاکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،تمام گرجا گھروں پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ننکانہ کے عوام الناس کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے نظریات کا احترام کریں اور ضلع بھر میں محبت امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں ۔ اس موقع پر پاسٹر یونس آف مارٹن پور نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی ننکانہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ )ڈسٹرکٹ پبلک سکول ننکانہ صاحب میں قائد اعظم کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ مسز آصفہ شاہین نے کی اس موقعہ پر طلباء نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے اس موقعہ پر پرنسپل آصفہ شاہین سمیت دیگر مقررین نے اپنی تقاریر کے زیر قائد اعظم محمد جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد جناح پوری پاکستانی قوم کے وہ عظیم رہبر تھے جن کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے انگریزوں اور ہندؤں کی غلامی سے آزادی حاصل ہوئی انہوں نے کہا کہ اب بطور پاکستانی ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم قائد اعظم کو اصولوں کو اپناتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنا ایک مقام حاصل کریں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کرداد ادا کریں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بن سکے۔

ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ملک عبدالواحید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کے موقعہ پر نواحی گاؤں مارٹن پور اور ینگسن آباد سمیت دیگر مقامات پر سستے بازار قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پر اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرت ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی سہولت کے لئے انجمن تاجراں کے نمائندوں کے تعاون سے ضلع بھر کے تمام بڑے بازاروں میں بھی خصوصی شاپس قائم کردی گئی ہیں جن پر بینرز وغیرہ بھی آویزاں کر رکھے ہیں جہاں سے مسیحی برادری کو کھانے پینے کی تمام اشیائے مارکیٹ سے 10فیصد کم قیمت پر دستیاب ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کرسمس کے موقعہ پر مسیحی برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں تمام گرجا گھروں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے گاؤں مارٹن پور اور ینگسن آباد میں قائم کرسمس سستے بازاروں پر تمام محکموں کے عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور ان کا انچارج اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب محمد طیب طاہر کو مقرر کیا گیا ہے جب…