اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,526FansLike
9,998FollowersFollow
567,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرسمس تقریبات۔پنجاب پولیس مکمل الرٹ

شیخوپورہ(عثمان سندرانہ)کرسمس کے موقع پر شیخوپورہ ریجن کے تمام اضلاع کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبا 453گرجا گھروں میں مسیحی برادری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں سیکیورٹی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے 2557 پولیس افسران و ملازمان تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر رکھنے کے لئے 319 ٹریفک کے افسران و ملازمان متعین کئے گئے ہیں ،اسکے علاوہ اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کرنے کے علاوہ آن لائن کیمرہ جات والی گاڑیاں گشت پر مامور کی گئی ہیں، سی سی ٹی وی کیمرہ اور آن لائن کیمرہ جات کو آر پی او آفس شیخوپورہ میں قائم کئے جانے والے کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جائے گا، آر پی او آفس شیخوپورہ ریجن میں سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہےگرجا گھروں کے داخلی راستوں پر ہر شخص کی میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے چیکنگ کی جائےگی،ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جدید اسلحہ سے لیس اور اینٹی روئٹ فورس کے دستے ہمہ وقت تیارر ہیںگے،ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار حمید نے تمام ضلعی آفسران کو ہدایت کی کہ امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔