اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اُستاد پیارے خاں کے سپوتوں نے پاکستانی میوزک کو روس تک متعارف کروا دیا

ڈنگہ (ای جے) مشہور فنکار ، موسیقار ضیغم عباس ، اسد عباس رازؔ کا پاکستانی کمیونٹی روس کی دعوت پر روس کا کامیاب دورہ، روس میں پاکستانی میوزک کو فروغ دینے کے لیے اعجاز احمد تبسم کو آرڈی نیٹر پاکستانی کمیونٹی روس نے ایک میوزیکل گروپ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد روس میں پاکستانی میوزک کو متعارف کروانا اور کلچر کو بہتر انداز میں لوگوں تک پہنچانا ہے۔ میوزیکل گروپ میں ڈنگہ گجرات پاکستان کے نامور گھرانے اُستاد پیارے خاں ، اُستاد پرویز اختر مرحوم کے سپوت پروفیشنل فنکار اسد عباس راز اور ضیغم عباس نے اپنی میوزک ایکسپرٹیز سے روس میں پاکستانی میوزک کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا،پاکستانی کمیونٹی روس صدر خلیل الرحمن ، چیئرمین سید حبیب اللہ شاہ ، کو آرڈینیٹر اعجاز احمد تبسم ، جنرل سیکرٹری عبد الخالق ، نائب صدر محبوب بھٹی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران و اراکین نے اسد عباس رازؔاور ضیغم عباس کے اعزاز میںپر تکلف عشائیہ دِیا ، اس موقع پر پاکستانی میوزک گروپ سے اعجاز احمد تبسم ، عبد الخالق ، محبوب بھٹی ،اسد عباس راز ، ضیغم عباس اور ندیم خاں نے صوفی کلام پیش کیے اور پاکستانی میوزک کو روس میں فروغ دینے کے لیے بنیاد قائم کی ، پاکستانی کمیونٹی روس کے عہدیداران و اراکین نے پاکستانی میوزیکل گروپ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستانی میوزک کو فروغ دینے کے لیے ہمہ وقت اُن کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی۔

پاکستانی کمیونٹی روس کے صدرکی موسیقاروں کے اعزاز میں محفل موسیقی
ڈنگہ (ای جے ) پاکستانی کمیونٹی روس صدر خلیل الرحمن کی طرف سے اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر جان عالم کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہیڈ آفس پاکستانی کمیونٹی روس میں کیا گیا ، تقریب میں ڈاکٹر جان عالم گولڈ میڈلسٹ (روس )کا پاکستانی کمیونٹی ہیڈ آفس روس پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا ، اُن کے اعزاز میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے ہوئے نامور کلاسیکل گھرانے کے سپوت اسد عباس راز ، ضیغم عباس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شائقینِ پاکستانی میوزک سے خوب داد وصول کی ، اس موقع پر پاکستان کمیونٹی روس کے چیئرمین سید حبیب اللہ شاہ ، کوآر ڈی نیٹر اعجاز احمد تبسم ، جنرل سیکرٹری عبد الخالق ، نائب صدر محبوب بھٹی سمیت عہدیداران و ممبران PCRاور اوورسیز پاکستانی کی کثیر تعداد میں شرکت۔