اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب میں ایک اور کھانے والی چیزکی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہر قسم کے چورن کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا دی ہے، سائنٹیفک پینل نے تحقیق کے بعد چورن کے خطرناک اثرات کے پیش نظر پابندی کا فیصلہ کیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ چورن میں موجود ٹارٹرک ایسڈ معدے کے السر اور دیگر بیماریوں کا سبب ہے جس کے باعث بچے بیمار پڑتے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چورن کے کاروبار سے منسلک انڈسٹری کو فوری کاروبار ترک کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ چورن فروخت کرنے والے بھی اس کاروبار کو ترک کر دیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔