اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تین روز قبل ڈوبنے والے نوجوانوں کی لاشیں نہ مل سکیں،پا نی بند نہیں کرسکتے :واٹر بورڈ حکام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعدی ٹاؤن میں تین روز قبل واٹر ٹینک میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے جبکہ کراچی واٹر بورڈ کے اہلکاروں نے پانی بند کرنے اور امدادی کارروائیاں کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ لاشیں خود ہی ایک دو روز میں اوپر آجائیں گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں 18 سال کا شیراز 3 روز قبل پانی کے ٹینک میں نہانے کے لیے اترا اور اس کے بعد واپس نہیں آیا۔ کافی دیر تک واپس نہ آنے پر شیراز کو ڈھونڈنے اس کے کزن عبدالوہاب نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگادی اور وہ بھی ڈوب گیا۔اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ واٹر بورڈ کی جانب سے ان کی کسی قسم کی مدد نہیں کی جارہی ۔ ڈوبنے والے شیراز کے والد قادر بخش کا کہنا ہے کہ لڑکوں کے ڈوبنے کی اطلاع واٹر بورڈ حکام کو دی گئی ہے تاہم انہوں نے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا اور کہا کہ پیچھے سے پانی بند نہیں کرسکتے 2 تین روز بعد لاش خود بخود اوپر آجائے گی۔پانی کا ٹینک 20 سے 25 فٹ گہرا ہے اور اس میں سے پورے علاقہ کو پانی سپلائی کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پیچھے سے مسلسل پانی کی سپلائی ہوتی رہتی ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ شیراز اور عبدالوہاب کی لاشیں ٹینک کے اندر کہیں پر پھنسی ہوئی ہوں لیکن اگر واٹربورڈ کی جانب سے پانی بند کردیا جائے تو لاشوں کا فوری طور پر پتا چل سکتا ہے.