اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ اسمبلی کے اندر نہ جانے دینے پر صحافیوں کی سکیورٹی عملے سے جھڑپ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سند ھ اسمبلی میں توہین آمیز رویہ اپنائے جانے پر صحافیوں کا سکیورٹی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا اور انہوں نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سندھ کا صوبائی بجٹ پیش کیا جارہا ہے جس کی کوریج کیلئے صحافی سندھ اسمبلی آئے ۔ اسمبلی کے مین گیٹ پر صحافیوں کی جامہ تلاشی لی گئی جبکہ ان کی بائیو میٹرک تصدیق کرکے انہیں پاس جاری کیے گئے۔ پاس لینے کے بعد صحافی جب ہال میں داخل ہونے لگے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا اور انتہائی توہین آمیز رویہ اپنایا جس پر بعض صحافی سکیورٹی اہلکاروں سے الجھ پڑے جبکہ دیگر نے سکیورٹی عملہ کے خلاف احتجاج کیا۔ صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر بعض ارکان اسمبلی نے معاملہ رفع دفع کرادیااور صحافی اپنے کیمروں سمیت اسمبلی میں داخل ہوگئے۔