اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,144FansLike
9,991FollowersFollow
565,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جن میں دودھ سے زیادہ کیلشئیم پایا جاتا ہے۔؟

ککیلشئیم انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ کیلشئیم سے نہ صرف ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ دل اور دل کی شریانیں بھی بہتر کام کرتی ہیں۔ کچھ تحقیقوں میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ کیلشئیم اور وٹامن ڈی کینسر، ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر کے خلاف مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ کیلشئیم کا سب سے بڑا ذریعہ دودھ کو سمجھا جاتا ہے۔ سو گرام دودھ میں 125 ملی گرام کیلشئیم پایا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جن میں دودھ سے زیادہ کیلشئیم پایا جاتا ہے۔ان پانچ غذائوں میں دودھ سے زیادہ کیلشئیم پایا جاتا ہے۔چیڈر چیز۔

چیڈر چیز کھانے میں جتنی مزیدار ہے اتنی ہی یہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ اس میں پروٹین، کیلشئیم، وٹامن ڈی اور پوٹاشئیم کے علاوہ بہت سے دیگر مفید اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔ سو گرام چیڈر چیز میں 721 ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے۔دہی۔

کیلشیم سے بھرپور ، پروٹین اور پروبائیوٹک سے لیس دہی دودھ سے بنے والی ایک بہترین غذا ہے ۔ اسے ڈیری پراڈکٹس کا سپر ہیرو بھی کہا جاتا ہے ۔ دہی نظامِ انہظام، ہڈیوں، دانتوں اور دل کے لیے بہت مفید ہے۔ یوں تو دہی دودھ سے ہی بنتی ہے لیکن اس میں کیلشئیم کی مقدار دودھ سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ سو گرام دہی میں 100-150 ملی گرام کیشیم موجود ہوتا ہے۔تل۔

تل ایسی غذا ہے جو گوشت جیسے خواص رکھتی ہے۔ تل طاقت حاصل کرنے اور عمر بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ جو لوگ گوشت نہیں کھاتے انہیں تلوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔ تل میں میںلیسی تھین کی وافر مقدار موجود ہے۔ لیسی تھین ایک فاسفورس آمیزچکنائی ہے جو بافتوں اور پٹھوں کی صحت کیلئے نہایت ضروری ہے۔ سو گرام تل میں 975 ملی گرام کیلشیم موجود ہوتا ہے۔پالک

۔پالک قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جس میں بے شمار غذائی اجزاء موجود ہیں۔ اس میں وٹامن کے، وٹامن اے، میگنیشیم، فولیٹ، مینگینز، آہن کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 2 اور وٹامن بی موجود ہے۔اس کے علاوہ یہ سبزی پروٹین، فاسفورس، وٹامن ای، جست، ریشہ اور تانبا کا ایک ذریعہ بھی ہے۔اسے سلاد میں کچا بھی کھایا جاسکتا ہے۔ سو کلوگرام کچی پالک میں 99 ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے۔ٹوفو

۔ٹوفو میں امائینو ایسڈ، آئرن، کیلشئیم اور دیگر اہم اجزاء کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ٹوفو سویا ملک سے بنایا جاتا ہے۔ سو گرام ٹوفو میں 350 ملی گرام کیلشئیم پایا جاتا ہے۔