اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان ایک بار پھر مہنگائی کی زد میں۔۔زرائع کی بڑی خبر

روپیہ مزید گرا تو مرکزی بینک کے لئے مہنگائی پر قابو پانا اور حکومت کے لئے قرضوں کی ادائیگیاں چیلنج سے کم نہ ہوگی۔عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ روپے کی قدر میں مزید کمی مہنگائی اور قرضوں میں اضافہ کرے گی۔عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 5 فیصد گھٹ چکی ہے، یہاں روپیہ مزید گرا تو مرکزی بینک کے لئے مہنگائی پر قابو پانا اور حکومت کے لئے قرضوں کی ادائیگیاں چیلنج سے کم نہ ہوگی جبکہ طویل مدت میں زرمبادلہ کے زخائر کو استحکام ملے گا۔موڈیز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مہنگائی کی شرح اور ادائیگیوں کے توازن کو قابو رکھنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو روپے کی قدر میں کمی سے پاکستانی مصنوعات دیگر ممالک سستی ہوجائیں گی۔ موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 3 سے 4 فیصد کے برابر رہنے کا امکان ہے۔