اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,776FansLike
9,994FollowersFollow
567,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیب 34 سے زائد امراض کے لئے مفید

سیب کا رنگ سبز‘ زرد‘ سرخ اور ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم وتر دوسرے درجے میں ہے۔ ترش سیب سرد و خشک ہوتا ہے۔ سیب سے مربہ‘ رب اور شربت بنایا جاتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک سیب آدھ پائو‘ مربہ سیب ڈیڑھ تولہ‘ رب ڈیڑھ تولہ اور شربت چار تولے تک ہے۔ اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ سیب کے فوائد:سیب مفرح دل و دماغ ہے۔دل کو طاقت دیتا ہے۔ دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یا اس کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس میں فولاد‘ وٹامن اے‘ کیلشیم‘ فاسفورس پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن بی اور سی بھی ہوتے ہیں۔سیب قدرے قابض ہوتا ہے لیکن اس کا مربہ بھوک بڑھاتا ہے۔گرمی کو تسکین دیتا ہے۔ خون صالح پیدا کرتا ہے بشرطیکہ صبح اور تیسرے پہر کھایا جائے۔چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔- جگر کی اصلاح کرتا ہے اور اسے طاقت دیتا ہے۔معدہ کو طاقت دیتا ہے اور فم معدہ کو درست کرتا ہے۔ ہانپنے اور خفقان کو مفید ہے۔ سیب قے کو روکتا ہے اور متلی کا مانع ہے۔کمزور مریضوں کیلئے بے حد مفید ہے۔ترش سیب قابض ہوتا ہے اور قے کا سبب بھی بنتا ہے۔سیب دل کو شگفتہ اور دماغ کو تروتازہ کرتا ہے۔ سیب کو دنیا کے تمام پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے جبکہ انگور کو شہزادہ‘ یہ بہترین صحت بخش پھل ہے۔اگر روزانہ دو سیب کھا کر ایک پائو دودھ صبح نہار منہ پیا جائے تو چھ ہفتوں میں انسانی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے۔رات کو سوتے وقت تین سیب کھانا قبض کشا اثر رکھتا ہے۔معدہ کی کمزوری اور ضعف جگر کی صورت میں ترش سیب استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔دماغی کام کرنے والوں کے لئے سیب کھانا قدرت کا بہترین تحفہ ہے۔یہ خون میں سرخ ذرات پیدا کرتا ہے۔سیب کے جوس سے پیٹ اور انتڑیوں کے جراثیم دور ہوتے ہیں اور دافع بدبو بھی ہے۔گردوں کی صفائی کیلئے سیب انتہائی مفید ہے۔سیب کے چھلکوں سے نہایت لذیذ اور خوشبودار چائے تیار کی جا سکتی ہے جو چالیس سال سے اوپر خواتین و حضرات کیلئے بے حد مفید ہے۔سیب کے چھلکوں کی چائے میں اگر لیموں اور شہد کا اضافہ کر لیا جائے تو یہ پیچش اور محرقہ بخار کی کمزوریوں کو دور کرتی ہے۔اگر جوڑوں کے درد والے حضرات یہ چائے استعمال کریں تو انہیں خاصا فائدہ ہوتا ہے۔سیب دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔اگر سیب کھانے کے بعد کھایا جائے تویہ ہاضمے میں مدد کرتا ہے‘ ویسے تو سیب اپنے تمام تر فوائد کے ساتھ کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے۔سیب دوران حمل کھانا مفید ہے۔چھ ماہ کی عمر والے بچے کو دو چمچے سیب کا جوس روزانہ پلانے سے اس کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے اور چھوٹی موٹی بیماری بھی بچے کو نہیں لگتی۔پیچش‘ ٹائیفائیڈ‘ تپ دق اور کھانسی میں سیب کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔دل و دماغ کی کمزوری کو دور کرنے کیلئے سیب کا مربہ کھانا بہت مفید ہوتا ہے اس سے خون کی کمی دور ہوتی ہےاعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ہے۔ اعصابی کمزوری اس کے مسلسل استعمال سے دور رہتی ہےسیب کا جوس جوش دے کر تین چار روز تک تقریباً ایک پائو روزانہ پلایا جائے تو نشہ کرنے والا نشے کو چھوڑ سکتا ہے مقوی دل و دماغ اورمقوی جگر مربہ تیار کرنے کیلئے عمدہ سیب ایک سیر لیں۔ انہیں احتیاط سے چھیل کر ایک سیر پانی میں ڈال کر دو جوش دے کر اتار لیں۔ پانی سے سیب الگ کر کے تین گنا (تین سیر) چینی ملا کر قوام تیار کریں پھر سیب اس قوام میں ملا دیں اور سیبوں کو کسی چھری سی ٹک لگائیں۔ جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے سے کسی شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں اور حسب ضرورت استعمال میں لائیں۔