اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مایہ ناز پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد وفات پاگئے

لاہور: مایہ ناز پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد وفات پاگئے۔ان کی عمر87 برس تھی۔۔ان کے انتقال پرصدرپاکستان اور وزیراعظم پاکستان نے انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔
مرحوم ڈاکٹر اشفاق احمد سابق چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن رہ چکے تھے۔ایٹمی دھماکوں کے موقع پرڈاکٹر اشفاق مئی 1998ء میں چیئرمین پی اے ای سی تھے۔ڈاکٹر اشفاق احمد نے ملکی ایٹمی پروگرام کی ترقی کیلئے کلیدی کاوشیں کیں۔ ان کی گراںقدرخدمات کےاعتراف میں ڈاکٹراشفاق احمد کو نشان امتیاز،ہلال امتیاز اورستارہ امتیاز سےنوازاگیاصدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان نے اٹیمی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمدکےانتقال پراظہارتعزیت کیاہے۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےمرحوم کی مغفرت اور لواحقین کےلیے صبرجمیل کی دعا کی۔وزیراعظم نےڈاکٹراشفاق احمد کی ملک کیلئےگرانقدرخدمات کوسراہا۔