اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوروکپ: سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ ساتھ سنسنی خیز تصاد م کا سلسلہ بھی جاری، انگلش تماشائی پیش پیش

مارسیلی(نیوز ڈیسک) فرانس میں ایک طرف یورو کپ 2016کے سنسنی خیز مقابلے جارہی ہیں تو دوسری طرف تماشائیوں میں بھی تصادم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس تصادم میں انگلینڈ سے آئے تماشائی پیش پیش ہیں۔پہلے یہ تماشائی ایک کلب کے باہر مقامی نوجوانوں سے لڑ پڑے جس کے دوران بوتلوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔دوسرے واقعہ میں انگلینڈ اور روس کے درمیان میچ سے پہلے سٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد جمع ہوگئے ۔ ان میں بھی اکثریت انگلش باشندوں کی تھی۔ سٹیڈیم میں اتنی گنجائش نہیں تھی جتنے لوگ آگئے اس بات پر سٹیڈیم کے باہر تصادم شروع ہوگیا۔ پولیس نے دونوں اطراف سے بلوائیوں کو منتشر کیا ۔کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔اس موقع پر پولیس نے سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا۔اس موقع پر پولیس نے شیلنگ کی اور مظاہرین پر ٹھنڈا پانی پھینک کر ان کو منتشر کیا۔