اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسلم لیگ (ن) آج جڑانوالہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

جڑانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں آج ہونے والے جلسہ کے انتظامات چیک کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔ گزشتہ ہفتے تین جماعتوں کے مشترکہ جلسے میں اتنے عوام نہیں تھے جتنے لوگ ابھی جلسہ گاہ میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جبکہ مال روڈ پر تین جماعتوں کے جلسے میں کرسیاں بھی خالی پڈی رہی تھیں۔ ملک سے اندھیروں اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنے والے نواز شریف کا جڑانوالہ کے عوام پُرتپاک استقبال کریں گے۔ جبکہ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کو سی پیک اور ترقیاں دینے والے وزیر اعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ نواز شریف کی نااہلی سے پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔ نواز شریف اپنے لئے نہیں بلکہ ملکی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کے حقیقی وزیراعظم میاں نواز شریف ہیں اور 2018کے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے میاں نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ نواز شریف وہ شیر ہیں جس نے ملک سے وفاداری کی۔ مگر بدلے میں عوامی لیڈر کو اقامہ کی بنیاد پر واپس بھیج دیا گیا۔ کل کے جلسہ کے حوالہ سے جڑانوالہ کے عوام اپنی آنکھیں بچھاکر نواز شریف کے منتظر ہیں۔ کل کھ جلسہ میں عوام دیکھیں گے کہ جلسہ کیسے ہوتا ہے اور عوام جلسہ کو کیسے کامیاب بناتے ہیں ۔ تحریک عدل کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا تحریک عدل ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور پاکستان مخالف سازشوں کے خلاف چلائی گئی ہے ۔ استعفوں کی بات کرنے والے صرف دھمکیاں دینا جانتے ہیں حقیقت میں استعفعی دیتے ہوئے انکی جان نکل جاگی ہے ۔