اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مشال خان کا اصل قاتل کون تھا۔ جانئیے اس لنک میں۔

سینٹرل جیل ہری پور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مشال خان کیس کا فیصلہ آج سنایا گیا ۔58 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے 25 کو رہا کر دیا گیا۔ 5 ملزموں کو 25،25 سال قید جبکہ ایک ملزم کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ میڈیا کو بھی جیل کے اندر تک رسائی نہیں دی گئی۔13 اپریل 2017 کو عبد الولی خان یونی ورسٹی مردان میں 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔ مشال کے والد محمد اقبال کی درخواست پر مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ ستمبر 2017 سے جنوری 2018 تک کیس کی 25 سماعتیں ہوئیں، جن میں 68 گواہ پیش ہوئے۔ عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد 30 جنوری کو مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ مشال خان کے قتل کا مقدمہ 61 افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہوا اور 58 ملزمان گرفتار ہوئے جب کہ تین ملزم عارف خان، اسد اور صابر تاحال مفرور ہیں۔