اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سانحہ مردان کادرندہ صفت ملزم

مردان(عبدالقیوم)معصوم لڑکی اسماءکےقاتل محمد نبی ولد عبید اللہ کے اعتراف جرم کے بعد اس کی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں،ڈی پی او مردان ڈاکٹر محمد سعید کے مطابق ملزم بچی کو کھیت میں لے گیا جہاں معصوم بچی نے چیخیں ماریں تو پہلے ملزم نے گلا دبا یا اور پھر منہ پر ہا تھ رکھ کر دم گھونٹ دیا،آرپی او مردان نےبتایاکہ دوپہر کےوقت معصوم اسماءکےچچا نےاسےگھرجانےکوکہا،جب وہ گھرجانےلگی توراستےمیں اس نےملزم کودیکھااورکہاکہ مجھےگنا لاکردوجس پر ملزم نے کہا کہ کھیتوں سے جا کرخود لے آؤ،بچی کھیتوں میں گنا لینے گئی تو ملزم بھی اس کے پیچھے چلا گیا اور معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر اس نے چیخیں ماریں تو ملزم نے پہلے اس کا گلا دبا یا اور پھر منہ پر ہاتھ رکھ کر دم گھونٹ دیا، انہوں نے بتا یا کہ گرفتار ملزم محمد نبی کی عمر 15سال ہےجو کہ ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا۔