اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیف جسٹس اور ججوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے پندرہ روز کے لئے ایمر جنسی نافذ کردی جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے سپریم کورٹ کے دو ججوں اور اپوزیشن رہنما کو گرفتار کرلیمالدیپ میں سپریم کورٹ کی جانب سے اپوزیشن جماعت کے سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق حکم نامے کے بعد صدر اورعدالت میں اختلافات شروع ہونے کے بعد گزشتہ روز صدر عبداللہ یامین نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی جس کے بعد پولیس نے عدالت کو گھیرے میں لے لیا اور ججوں کو گرفتار کرلیاگیا۔مالدیپ پولیس کے مطابق چیف جسٹس عبداللہ سعید اور جج علی حمید کو آج صبح حراست میں لیا گیا ہے۔ایمرجنسی کے دوران سکیورٹی حکام کو کسی بھی شخص کو کسی بھی وقت حراست میں لینے کا اختیار دے گیا ہے۔ مالدیپ میں 2015 سے سیاسی بحران جاری ہے جب ملک کے پہلے جمہوری صدر محمد ناشید کی جانب سے ایک جج کو گرفتار کرنے کے حکم کے بعد انہیں انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔