اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے عمران خان کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ میں عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے عمران خان کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے کیا تحریری استعفا آیا ہے؟۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا تحریری استعفا نہیں آیا تاہم انہوں نے میڈیا میں پارٹی سے استعفے کا اعلان کیا تھا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شیخ رشید نے بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا تھا لیکن کیا اعلان کے بعد ان کا استعفیٰ ہو گیا، اسی طرح عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس میں استعفا دینے کی بات کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی لوگ ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کی اپیل مسترد کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ انہوں نے اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا تھا۔ لہذا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر وہ آئین کے تحت اسمبلی رکنیت سے نا اہل ہوگئیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بدکردار شخص ہونے کا الزام لگایا تھا جس کےبعد پی ٹی آئی نے ان کی رکنیت معطل کردی ہے۔