اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چودھری شجاعت کا مانسہرہ میں چھکا

اسلام آباد(نیوزالرٹ)ق لیگ نے تحریک انصاف کی وکٹ اڑا دی، مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل ہوگئے، چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھاکہ فریادی کے لفظ کو فساد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،اگلے ہفتےمیری کتاب مارکیٹ میں آ رہی ہےجس میں سچ کےسوا کچھ نہیں لکھا،تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان نے ساتھیوں سمیت چوہدری شجاعت حسین نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور مسلم لیگ(ق)میں شمولیت کا اعلان کردیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ لفظ فریادی کو فساد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،مسلم لیگ ایک ہی ہے یہ ن ،ش یا کوئی دوسری جماعت نہیں ہوتی سب ایک ہیں جو پاکستانی ہے وہ مسلم لیگی ہے ہم جہاں کھڑے ہیں وہیں کھڑے ہیں جو پاکستان کو فوقیت دے گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے لیڈر آف دی ہاؤس (وزیر اعظم) اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہیں ہوپائے گا، چوہدری شجاعت نے کہا کہ ان کی کتاب اگلے ہفتے مارکیٹ میں آرہی ہے جس میں انہوں نے سچ کے علاوہ کچھ بھی نہیں لکھا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان نے کہا کہ کے پی میں ایک کارکن بھی پی ٹی آئی کے نظریے پر نہیں چل رہا آج عامر لیاقت جیسے لوگ پی ٹی آئی میں آ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی اصولوں پرسودے بازی نہیں کی اس لیے ڈیڑھ سال پہلے مسلم لیگ ن چھوڑی تھی کیونکہ پارٹی رہنما بات نہیں مانتے تھے۔