جہلم میں خونی برف خانہ

جہلم(نجف شہزاد)جہلم میں 10روپے نے 14سالہ بچے کی جان لے لی،مقامی برف خانے کےٹھنڈے پانی میں نہانے کیلئے ہربچے سے 10روپے لئے جاتے تھے،مشین محلہ کارہائشی نبیل برف خانے کے مصنوعی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کرجان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔