اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان کی آج لاہور آمد، استقبال کی تیاریاں مکمل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دو روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے، استقبال کے لئے کارکنوں نے تیاریاں مکمل کرلیں، شہر کے زیادہ تر علاقوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پارٹی رہنماوں کی تصاویر والے فلیکسز اور پوسٹر لگا دئیے گئے۔2 روزہ دورے کے دوران عمران خان 12 مقامات پر رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کرینگے، چیئرمین تحریک انصاف پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے،عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے، اولڈ ایئرپورٹ کے راستے سے عمران خان کو جلوس کی شکل میں مختلف علاقوں میں لے جایا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے روٹ اور ممبر سازی کیمپوں کی جگہ کے سکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے، ہر جگہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔عمران خان آج سب سے پہلے لبرٹی میں خواتین کے ممبر سازی کیمپ کا دورہ کرینگے اس کے بعد یتیم خانہ چوک، سبزہ زار، سگیاں، شاہدرہ، جلو موڑ اور دھرمپورہ میں کیمپوں کا دورہ کرینگے۔