بھارتی فوج کی شکرگڑھ میں گولہ باری

شکرگڑھ(محمدعمر)بھارتی فوج کی جانب سے فائرکیاگیامارٹرگولہ سرحدی گاؤں چک جیمل کے ایک مکان کی چھت پرگرامگرخوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا،بھارت کی جانب سے سیزفائرلائن کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، تھانہ چک امروکی حدودمیں واقع گاؤں چک جیمل میں مکان کی چھت پربھارتی ساختہ مارٹرگولہ گرنے پرعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،اطلاع کے باوجودبم ڈسپوزل سکواڈموقع پرنہیں پہنچ سکا۔