اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان زخمی

وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارت کار کرنل جوزف کے بعد ایک اور امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوانوں زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں سیکرٹریٹ چوک پر امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے، زخمی ہونے والے نوجوانوں کے نام نزاکت اعوان اورمحمد وسیم ہے۔گاڑی امریکی سفارت خانے کا سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا، واقعے کے بعدامریکی سفارتکار کی گاڑی کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 7 اپریل کو بھی امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی موٹرسائیکل کوٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔