اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے اقامے پر نا اہل کیا گیا جب کہ ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین آپس میں دوستی کررہے ہیں لیکن افسوس کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، مجھے اقامے پر نا اہل کیا گیا جب کہ ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، مجھے خوشی ہے کہ میرے دل پر کوئی بوجھ نہیں۔گزشتہ روز لاہور میں مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے صحافی نے جب سابق وزیراعظم سے سوال کیا تو نواز شریف نے جلسے پر بات کرنے سے معذرت کرلی۔