اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اٹلی میں پھولوں کے سالانہ میلے کا آغاز

دنیا کے مختلف ممالک میں موسم بہار کے آغاز کیساتھ ہی ہر طرف پھولوں کا خوبصورت نظارہ جہاں دیکھنے والوں کو مسحور کر رہا ہے وہیں اس مناسبت سے مختلف ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں 39 ویں فلاور فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں سینکڑوں پھولوں سے بنے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔ باغ کا خوبصورت و دلکش منظر پیش کرتے اس خوشبوؤں بھرے میلے میں خوبصورت پھولوں کے آرٹ کے نمونے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانیوالے اس فلاور فیسٹیول میں122میٹر طویل رقبے پر مختلف فن پارے پیش کئے گئے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد اٹلی کا رُخ کر رہی ہے ۔