اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کردیا

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کردیا۔نجی چینل کے ایک پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز سمیت دیگر شریک تھے کہ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی۔یہ تنازع اُس وقت شدت اختیار کرگیا جب دوران پروگرام دانیال عزیز نے نعیم الحق کو چور کہا جس پر نعیم الحق اشتعال میں آگئے اور دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کردیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ چلتی رہی۔اس پروگرام میں میزبان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور سینئر تجزیہ کار افتخار احمد بھی موجود تھے جبکہ پروگرام کے دوران شو کے میزبان دونوں رہنماؤں کو جھگڑے سے روکتے رہے۔