اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی

ٹیکساس / ہیوسٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔
امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ڈاکٹر عافیہ سے ٹیکساس جیل میں ملاقات کی جو کہ 2 گھنٹے تک جاری رہی جب کہ عائشہ فاروقی کی 14 ماہ میں ڈاکٹر عافیہ سے چوتھی ملاقات ہے۔ اس موقع پر عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں اور وہ خیریت سے ہیں۔واضح رہے کہ چند روزسے سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انتقال کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔