اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ملے گا، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری نثار عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں لیکن انہیں ٹکٹ ملے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن جلد مان جائیں گے ،وہ ہمارے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کے لیے تاحال درخواست نہیں دی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کو مرکزی پارلیمانی بورڈ کا رکن نہیں بنایا جبکہ 2013میں وہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے۔