اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چیف جسٹس کا خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنیکا نوٹس

چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ کے حصول کی شکایات کا ازخود نوٹس لے لیا، تمام اداروں کے متعلقہ حکام کو کل طلب کرلیا۔خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ کے حصول کی شکایات کے ازخود نوٹس کی سماعت کل صبح 11 بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہو گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا۔گذشتہ روز فاؤنٹین ہاؤس کے دورہ کے موقع پر خواجہ سراؤں نے چیف جسٹس سے شناختی کارڈ کے حصول کی مشکلات کے متعلق اپیل کی تھی جس پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور اخوت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر امجد ثاقب کو کل طلب کرلیا ہے۔