اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 65 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو شہید کا 65واں یوم ولادت آج 21جون کو منایا جائے گا۔بینظیر بھٹو شہید کا 65واں یوم ولادت آج 21جون (بروز جمعرات) کو منایا جائے گا، اس موقع پر پاکستان کے علاوہ امریکا، یورپ اور خلیجی ممالک میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد میں مرکزی تقریب پارٹی کے مرکزی دفتر میں دن ساڑھے12بجے ہو گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نوڈیرومیں اپنی والدہ کا یوم ولادت منائیں گے جبکہ آصف زرداری کراچی میں کیک کاٹیں گے۔اس موقع پر سابق صدرآصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی خواتین کے حقوق کیلیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اورخواتین کے حقوق مذہب کے نام پر غصب کرنے کو مسترد کرتی ہے۔